لیاری: رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، ہلاکتیں 2 ہوگئیں

کراچی: لیاری میں گزشتہ روز گرنے والی رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے مزید ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب ملبے سے خاتون کے جسم کے حصے ملے تھے جسے 2 خواتین گنا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری کی لیاقت کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس میں 40 فلیٹ تھے جب کہ عمارت پر پینٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے