عوام نےکورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تو ملک کو نقصان ہوگا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی توبہت مشکل وقت آنے والا ہے، طے کردہ ضابطہ کار (ایس او پیز ) پر عمل کریں گے تو کیسز تیزی سے نہیں بڑھیں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے عوام میں کورونا سے متعلق آگاہی دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تمام کاروبار اور اداروں کو جاری کردہ ضابطہ کار پر عمل درآمد کا پابند کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگرعوام بےاحتیاطی کریں گے تو اس کا مطلب ہے وہ ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، عوام نےکورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سےکوروناکا پھیلاؤکم ہوجاتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سےلوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اس لیے امیر ترین ملک بھی لاک ڈاؤن کھولنےکا فیصلہ کر رہےہیں، امریکامیں کوروناسے ایک لاکھ سےزیادہ لوگ مرگئے تاہم وہاں بھی ایس او پیز کے ساتھ ملک کھول دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتاہےکہ کوروناوائرس کوپھیلناہے،ہماری کوشش ہے ملک میں کورونا تیزی سے نہ پھیلے،احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو کیسز تیزی سے نہیں بڑھیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا عروج جولائی کے آخر یا اگست میں ہوگا،کورونا تیزی سے نہیں پھیلے گا تو اسپتالوں پر پریشر کم آئے گا، کوشش ہے ان ڈھائی مہینوں میں کورونا کو تیزی سے پھیلنے سے روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ پورےملک میں آکسیجن سے لیس بیڈز دیے جائیں گے،اس سلسلے میں ’پاک نگہبان ایپ ‘ لانچ کی ہے جس سے ملک میں دستیاب بیڈز کا پتا لگےگا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے