پی پی سمجھتی ہے زیادتی کے بعد مجھے دھمکا کر خاموش کرادیں گے: سنتھیا رچی

پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کرادیں گے۔

سنتھیا کا کہنا تھا کہ اتنے برسوں میں پیپلزپارٹی کے خلاف اس سے کہیں زیادہ ثبوت جمع کر لیے ہیں جو انصاف کے لیے درکار ہیں، ابھی تو انہوں نے صرف شروعات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دے کر خاموش کرادیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیرعظم بینظیر بھٹو پر الزامات سے متعلق بیان پر امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سنتھیا رچی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں جیو نیوز کے پروگرام ‘نیاپاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزے کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی جب کہ مخدوم شہاب الدین نے کندھے پر مساج کرنے کی کوشش کی۔

حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔

انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔

اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے