اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی بھی مہلک وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق مشتاق غنی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو غنی باغ ایبٹ آباد میں قرنطینہ کرلیا۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے عوام سےصحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

[pullquote]ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال [/pullquote]

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہاکتوں کی تعداد 2500 سے زائد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے