وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقات

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم عمران خان کو کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے لیے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب میں 12 لاکھ 65 ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت 60 سے زائد فلاحی تنظیمیں متاثرین کی مدد کر رہی ہیں جب کہ ڈاکٹروں کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار پی پی ای کٹس اور 2 لاکھ60 ہزار میڈیکل کٹس فراہم کر چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی جس میں صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پربلااشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے