ملک میں کورونا سے مزید 36 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2632 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 139230تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 969 اور سندھ میں 816 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 661 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 83، اسلام آباد میں 75 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
[pullquote]کُل ٹیسٹ: [/pullquote]
868565
[pullquote]صحتیاب مریض: [/pullquote]
51738 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
[pullquote]آج کے کیسز کی صورت حال[/pullquote]
آج بروز ہفتہ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 3366 کیسز اور 36 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 2514 کیسز اور 31 اموات، اسلام آباد سے 771 کیسز اور 4 ہلاکتیں، آزاد کشمیر سے 30 کیسز اور ایک ہلاکت جب کہ گلگت بلتستان سے 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
[pullquote]پنجاب[/pullquote]
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2514کیسز اور 31 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 52602 اور اموات 969 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17560 ہے۔
[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 771 کیسز اور 4 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 7934 ہوگئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 75 ہو چکی ہے۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1671 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 30 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔
ٓزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 604 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 12 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 242 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]
گلگت بلتستان میں بھی مزید 51 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1095 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہے۔
گلگت میں اب تک 676 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
[pullquote]سندھ[/pullquote]
سندھ سے ہفتےکو کورونا کے مزید 2262 کیسز اور 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 51518 اور اموت 816 ہوگئی ہیں۔
صوبائی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1247 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 24387 ہوگئی ہے۔
[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]
خیبر پختونخوا میں بھی گزشتہ روز کورونا کے باعث مزید 19 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 661 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 17450 ہے۔
صوبے میں اب تک 4291 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
[pullquote]بلوچستان[/pullquote]
ہفتے کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 162 کیسز اور 3 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 8028 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2795 ہے۔