تیزی سے بدلتی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئےکار لانا ہوگا: شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئےکار لانا ہو گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی کام کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی خصوصی نشست ہوئی جس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے عالمی چیلنج نے دنیا کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، اسی وجہ سے دنیا بھر میں اجلاس ویڈیو لنک، جدید ٹیکنالوجی بروئےکار لاتے ہوئے منعقد کیے جا رہےہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں وبا کے مضمرات سامنے رکھتے ہوئے اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی اور تیزی سے بدلتی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئےکار لانا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے