پنجاب حکومت کا کل سےلاہور کے کئی علاقے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کی روک تھام کے لیے کل رات 12 بجے سے لاہور کے کئی علاقوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے بتایا کہ کل رات 12 بجے کے بعد شاہدرہ، شاد باغ، ہربرنس پورہ کے علاقوں کو بند کررہے ہیں جب کہ گلبرگ کے کچھ علاقے نشتر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹیز، والڈ سٹی اور مزنگ کے علاقوں کو بھی بند کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو کم از کم 2 ہفتوں کے لیے بند کیا جائےگا تاہم اس دوران ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور فارمیسی کھلی رہیں گی جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لاہور کے متعدد علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 388 اور واپڈا ٹاؤن کے علاقوں میں 200 سے زائد کیسز ہیں۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ لاہور کے متعدد علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور شہر دیگر علاقوں کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وزیر صحت پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے، صرف ماسک کے استعمال سے 50 فیصد تک وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔

صوبہ سندھ میں 53 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 52 ہزار سے زائد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے