وزیراعظم کے سیکرٹری سمیت 9 بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ عدالت میں چیلنج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت 9 بیوروکریٹس کو آؤٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سابق سیکرٹری کابینہ ابو احمد عاکف نے بیرسٹر ظفر اللہ خان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان، ایوی ایشن ڈویژن، پلاننگ ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن سمیت دیگر بیوروکریٹس اور سابق سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل کو پلاٹس الاٹ کیے گئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پلاٹس کی الاٹمنٹ نہ صرف غیر قانونی بلکہ بلاجواز بھی ہے، اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں الاٹمنٹ کے لیے پلاٹس تخلیق کیے گئے اور لے آؤٹ پلان میں تبدیلی کے لیے اعتراضات طلب نہیں کیے گئے۔

درخواست گزار کے مطابق منظور نظر افراد کو نوازنے کے لیے یہ پلاٹس الاٹ کیے گئے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی سابق سیکرٹری کی درخواست پر آج سماعت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے