جائیداد کے تنازع پر چار بہنوں کو قتل کردیاگیا

خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر خوشاب کے گاؤں ناڑا شمالی بستی شیر والی میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے شیر محمد مرحوم کے گھر پر فائرنگ کردی جس سے شیر محمد کی 4 بیٹیاں بشری بی بی، شازیہ بی بی، نسرین بی بی اور سلطانہ بی بی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیر محمد مرحوم کا کوئی بیٹا نہیں اور قتل کی واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے