انسداد دہشت گردی عدالت نےکالعدم جماعت الدعوۃ کےمزید 4 رہنماؤں کو سزا سنادی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےکالعدم جماعت الدعوۃ کےمزید 4 رہنماؤں کے خلاف کیس پر فیصلہ سنا دیا۔

کالعدم جماعت الدعوۃ کی طرف سے نصیرالدین نیئر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل مکمل کیے جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر ظفر اقبال اور یحیٰی مجاہد کو 5، 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جب کہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی اور حافظ عبدالسلام بن محمد کو ایک ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے چند ماہ قبل کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کو مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے حافظ سعید سمیت 2 ملزمان کو دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہونے اور غیر قانونی جائیداد رکھنے کے مقدمات میں یہ سزا سنائی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے