کوٹلی اور بھمبھر کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی

میرپور آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی اور بھمبھر کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ نے وادی سماہنی میں 10 کلومیٹر رقبےکو لپیٹ میں لے لیا ہے، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے شیشم سمیت قیمتی درخت جل گئے ہیں جب کہ جنگلی حیات کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کا عملہ اور رضا کار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محکمہ جنگلات نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے