ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج صبح موصول ہوئی اور ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ میں کورونا کی علامات نہیں ہیں اور طبیعت بھی بہتر محسوس کررہا ہوں۔

ترجمان نے دوستوں اور احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا سے کئی وزیر اور ارکان اسمبلی متاثر ہیں جب کہ مہلک وائرس سے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کا انتقال بھی ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے