والد پر قربان کرنے کیلئے ایک زندگی بہت کم ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے فادر ڈے کے موقع پر والد نواز شریف کی جانب سے جیل میں لکھا گیا خط ٹوئٹر پر شيئر کردیا۔

نواز شریف کی جانب سے بیٹی کو لکھے گئے خط پر 11 اکتوبر 2019 کی تاریخ میں درج ہے جس میں وہ مریم نواز کو ہمت اور حوصلہ رکھنے کی تلقین کی کررہے ہیں۔

خط کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج فادر ڈے کے موقع پر اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی ٹریبیوٹ نہیں، ایک سے دوسرے انتقام تک جاتے ہوئے بھی باپ کو اپنی ذات کی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کال کوٹھری میں پڑی بیٹی کی فکر ہے، ایسے والد پر قربان کرنے کے لیے ایک زندگی بہت کم ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ سال نومبر سے لندن میں مقیم ہیں جہاں وہ مختلف بیماریوں کا علاج کرارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے