ملک میں کورونا سے مزید 106 اموات، 4191 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

ملک میں کورونا سے مزید 106 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3542 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 178892 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1407 اور سندھ میں 1089 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 808 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1071642

صحتیاب مریض: 67892 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

[pullquote]آج کے کیسز کی صورت حال[/pullquote]

اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 4191 کیسز اور 106 ہلاکتیں سامنے آ چکی ہیں جن میں پنجاب سے 1523 کیسز اور 60 ہلاکتیں، سندھ میں 41 ہلاکتیں اور 2275 کیسز اور اسلام آباد سے 383 کیسز اور 3 ہلاکتیں جب کہ آزاد کشمیر سے 10 کیسز اور دو ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1523 کیسز اور 60 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 65739 اور اموت 1407تک جا پہنچی ہے۔

پورٹل کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 18692 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 383 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 10662اور اموات 98 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 4380 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 10 کیسز اور دو اموات سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 813 اور اموات کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 336 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

سندھ میں اتوار کو کورونا وائرس کے باعث مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1089 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2275 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 69 ہزار 628 تک جاپہنچی ہے جب کہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 36278 ہوگئی ہے۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

ہفتے کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 808 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21444 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 6063 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان میں ہفتے کو مزید 166 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 9328 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے اب تک 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3472 ہے۔

[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]

گلگت بلتستان میں بھی ہفتے کو مزید 25 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1278 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک مہلک وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ اب تک 837 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے