فواد چوہدری کے انٹرویو نے تہلکہ مچادیا، فیاض چوہان نےاستعفے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے انٹرویو نے اپنی ہی حکومتی پارٹی میں ہل چل مچادی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فواد چوہدری نے جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اسد عمر کی وزارت جانےکے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔

بعدازاں فواد چوہدری کے اس انٹرویو کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گرما گرم بحث ہوئی۔

دوران اجلاس شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے فواد چوہدری کے انٹرویو پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ انہوں نے انتہائی غیر ذمہ داری دکھائی ہے۔

تاہم اب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی فواد چوہدری پر برس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اختلاف اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ کسی جگہ ٹک کر نہیں بیٹھ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لیڈرز کا انہوں نے نام لیا وہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں، یہ اتنے سقراط اور بقراط اور ارسطو بنتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے فواہد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ عمران خان ٹیم بنانے میں ناکام ہے تو آپ استعفیٰ دے دیں، میں عمران خان کے علاوہ کسی لیڈرشپ کو کوئی نہیں مانتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے