لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقے 30 جون تک مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی ہدایت پر لاہور میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز والے علاقے آج رات 12 بجے سے بند کردیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے مطابق آج رات 12بجے سے ڈی ایچ اے، گلبرگ،گلشن راوی،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور اولڈ سٹی 30 جون تک مکمل بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں تمام بازار بھی بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن سےمتعلق اجلاس میں لاہور سمیت صوبے کےدیگر 33 مقامات کو سیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب کے متعدد علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث متعلقہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ چیف سیکرٹری نے کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 69536 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک 1516 افراد اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے