کراچی: جائیداد کے تنازع پر بھائیوں نے بہن کی جان لے لی

کراچی: لانڈھی میں جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر بھائیوں نے بہن کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لانڈھی میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن کے قتل پر پولیس نے دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جو مقتولہ کی بہنوں کے بیان کے بعد شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقتولہ کی بہنوں کے مطابق ان کے بھائیوں نے پہلے بھی جائیداد کے لیے بہن پر دباؤ ڈالا تھا اوربھائی خود ہی بہن کو زخمی حالت میں اسپتال لے کرگئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے سر اور جسم پر چوٹ کے نشانات موجود تھے، مقتولہ کی دیگر بہنوں کا الزام ہے کہ ہما ماہین بہیمانہ تشدد کے بعد کئی دن سے اسپتال میں تھی اور 2 دن پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے