سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے

کراچی: جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔

وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سید منور حسن جماعت اسلامی کے چوتھے امیر تھے۔

وہ 29 مارچ 2009 سے 29 مارچ 2014 تک جماعت اسلامی کے امیر رہے۔

انہوں نے نیشنل ڈیموکریٹک سٹوڈنٹس کے پلیٹ فارم سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا اور 1959 میں اس کے صدر رہے۔

وہ جون 1960 میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوئے اور 1963 میں کراچی کی تنظیم کے ناظم بنے۔

سید منور حسن پانچ اگست 1941 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان پہلے دہلی سے لاہور اور پھر کراچی آیا۔ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

انہوں نے 1963 میں سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا جبکہ یونیورسٹی آف کراچی سے 1966 میں اسلامک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی لازوال سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے