کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہوئی ہے: کورونا ایڈوائزری اور ٹیکنیکل گروپ

لاہور: کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہوگئی ہے۔

لاہور میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، ڈاکٹر اسد اسلم، ڈاکٹر ثاقب سعید، رافعہ حیدر اور دیگر نے میڈیا بریفینگ کے دوران بتایا کہ صحت یاب مریضوں میں وائرس کی دوبارہ منتقلی کی جانچ کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ثاقب سعید کا کہنا تھا کہ صحت یاب مریضوں کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوں گی جب کہ کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھائی جارہی ہے اور نئے کیسز نسبتاً کم ہوگئے ہیں۔

گروپ کے ممبران کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کی غلط خبروں کی تردید کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے ائیر کنڈیشنر کا محتاط استعمال کریں، کمروں کی کھڑکیاں کھولتے رہا کریں جب کہ ٹیسٹوں کے نرخ کم کرنے کے ا قدامات بھی جاری ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹنگ کی صلاحیت اور بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے