پیراشوٹ سے اقتدار میں آنے والے حکمران مافیاز کی سرپرستی کرتے ہیں:شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیراشوٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران مافیاز کی سرپرستی کرتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے صدر مسلم لیگ (ن) اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی اصل قیادت عوام کے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے، جب کہ پیراشوٹ سے اقتدار میں آنے والے عوام کے بجائے مافیاز کے مفادات پورے کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہا کہ نیازی حکومت نے کل رات اچانک پٹرول بم گرا کر ثابت کیا کہ وہ عوام کو کچھ نہیں سمجھتی۔

دوسری جانب شہبازشریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت سے سزاہوئی تو بیمار ہوکرحقیقی وطن لندن فرار ہو گئے، کورونا میں ہیروبننے آئے لیکن جب نیب نے بلایا تو پھر بیمار ہوگئے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس منتخب قیادت کی بات کررہےہیں جن کے پاس ٹی ٹیز اور لندن فلیٹس کا کوئی جواب نہیں، بے نامی اکاؤنٹس اورآمدن سے زائد اثاثوں کا بھی کوئی جواب نہیں، کیا اسی کو حقیقی قیادت کہتے ہیں؟۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے