شوہر کا بیوی پر تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی

لاہور : گلشن راوی میں شوہر نے مبینہ تشدد کرکے بیوی کی ناک کی ہڈی توڑ دی۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی کے تاجر عمر نے اپنی بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمے کے لیے تھانے میں درخواست دے دی۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شوہر اور سسرال والے پہلے بھی اس پر تشدد کرتے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے