کراچی: ایمبولینس نما گاڑی کے ذریعے کروڑوں روپے کی چرس کی اسمگلنگ ناکام

کراچی: پولیس نے کوئٹہ سے اسمگل کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے سے پولیس نےخفیہ اطلاع پر ایمبولینس نما گاڑی سے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد کرلی۔

ایمبولینس نما گاڑی کو جب تلاشی کے لیے روکا گیا تو ملزمان نے ایک ملزم کو مریض بناکر لٹایا ہوا تھا جب کہ دوسرا ملزم تیماردار بنا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق برآمد کی گئی چرس کوئٹہ سے کراچی منتقل کی گئی تھی جب کہ گرفتار ملزمان میں شعیب، زوہیب اور وقار شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے