دریائے کابل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے

ضلع خیبر کے علاقے کم شلمان میں 2 افراد دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق گزشتہ روز لنڈی کوتل کےعلاقے کم شلمان میں 5 دوست دریائے کابل میں نہارہے تھے کہ اس دوران 2 نوجوان دریا میں ڈوب گئے۔

دریا کنارے کھڑے ان کے ایک ساتھی نے اس دوران وڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر افراد اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم تمام کوششیں کارآمد ثابت نہ ہوئیں۔

امدادی ٹیم نے ڈوبنے والوں کی تلاش کی لیکن شام ہونے کے باعث امدادی کارروائی روک دی گئیں اور آج دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے