بی آئی ایس پی کی رقم وصول کرنیوالے 90 سرکاری افسران سے ایک کروڑ روپے سے زائد وصول

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان نے صوبے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر رقم حاصل کرنے والے 90 افسران سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرلی۔

ایف آئی اے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر اپنے آپ کو غریب ظاہر کرکے رقم حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک 90 افسران سے ایککروڑ سے زائد رقم ریکور کرلی گئی ہے جب کہ نصیرآباد میں لائیو سٹاک کے گریڈ 17کے ملازمین میاں بیوی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مزید افسران کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے جیسے جیسے ثبوت ملتے جائیں گے مزید افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے