پنجاب: مختلف شہروں میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 15 دن کا اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلا ؤ روکنے کیلئے صوبے کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 15 دن کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے شروع ہوکر 24 جولائی تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

لاہور میں اے 2 بلاک ٹاؤن شپ، ای ایم ای سوسائٹی، چونگی امر سدھو بازار اور ملحقہ علاقے بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ اسکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن C بلاک اور گرین سٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضرورت کی بنیادی اشیاء بدستور میسر رہیں گی اور لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت محدود کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 84 ہزار سے زائد ہے اور 1900 سے زائد افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے