جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کیخلاف شاہراہ فیصل پر دھرنا

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کی شاہراہ فیصل پر شہر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دیا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہریوں سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ دھرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہے اور کراچی کے شہریوں کو بجلی کے اضافی بل بھیجے جارہے ہیں، کے الیکٹرک کا سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے بارشوں میں ہلاکتیں ہورہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی جانب سے کے الیکٹرک کو ریلیف دینے کا کھیل کھیلا جارہا ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں گورنر سے کہہ دیا، گورنر کہتے ہیں میں کے الیکٹرک کو کہتا ہوں، کورونا کی صورت حال میں بھی لوگ گھر سے نکل رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو سپورٹ کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، حکومت اگر واقعی عوام کے ساتھ مخلص ہے تو کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کیے جانے والے اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

یال رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک ہوگیا ہے جس کے باعث شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے