بے نظير کی وصیت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں سب کو دکھائی گئی، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے علی زیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظير بھٹو کی وصیت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں سب کو دکھائی گئی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی وصیت کو غیر مصدقہ قرار دے دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نےکہاکہ بی بی شہیدکی غیر مصدقہ وصیت قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے کافی تھی، بی بی شہید کی وصیت کے ذریعے پیپلزپارٹی پر قبضہ اور الیکشن جیتے گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لعل شہبازکی سر زمین کو 12 برس سے زیادہ عرصے سے تباہ کررکھا ہے، وقت آگیا ہے کہ بلاول اور زرداری وصیت دکھائیں۔

اب اس معاملے پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وہ وصیت بی بی کے گھر میں بھی آویزاں ہے، وصیت ان کے خاندان کی میراث ہے ۔

مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا کہ علی زیدی کے خاندان میں کسی کے فوتگی ہو تو کیا وصیت مانگ سکتا ہوں؟ کون لوگ ہیں یہ جن میں اخلاقی و سماجی اقدار نہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے