بلوچستان: اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع

حکومت بلوچستان نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاون کو 15 روز کیلئے بڑھاتے ہوئے 30 جولائی تک توسیع دے دی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کو ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جب کہ جمعہ کو تمام کاروبار بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ ریسٹورنیٹس اور ہوٹلز بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سنیما، فارم ہاؤسز ، شادی ہال، پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے جب کہ 10 یا 10 سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے، ریلی جلوسوں، ڈبل سواری، سماجی، سیاسی مذہبی تقریبات پر بدستور پابندی برقرار ہے۔

اس کے علاوہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پربھی پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی ہے جس کے باعث اس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب تک صوبہ بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 11322 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 127 ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے