غربت سے تنگ آکر نہر میں ڈوبنے والے 5 میں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ننکانہ: منڈی فیض آباد کے قریب غربت سے تنگ آکر نہر میں ڈوب کر خودکشی کرنے والے 5 افراد میں سے 3 کی لاشیں تیسرے روز کیو بی لنک کینال سے نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران کیو بی لنک نہر سے متوفی فیاض اس کی بیوی اور ایک بیٹی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 2 چھوٹی بچیوں کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ منڈی فیض آباد کے نواحی گاؤں سلیم پور کچہ کے 35 سالہ فیاض نے 3 روز قبل گھریلو حالات اور غربت سے تنگ آکر اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں سمیت کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگادی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے