کراچی: را کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنے والا منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر گرفتار

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنے والی منی ایکسچینج کمپنی کے مینیجر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے جڑے ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کراچی میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیم کرتا رہا۔

حکام کے مطابق ملزم یاسین کی گرفتاری پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقوم فراہم کی جا رہی تھیں،گرفتار ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے جب کہ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ملک کے تمام ائیرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے