پاکستان کا بھارتی جاسوس کلھبوشن کو تیسری قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو تیسری قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو تک تیسری قونصلر رسائی کے حوالے سے رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کر دی ہے، قونصلر رسائی کے لیے بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان نے بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے