سینیٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا آئینی ترمیم کا بل منظور کرلیا

سینیٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے لیے آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کابل متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

آئینی ترمیمی بل میں کہا گیاکہ گذشتہ 20 سال میں بلوچستان کی آبادی میں 1کروڑ 20 لاکھ کااضافہ ہوا ہے لیکن بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔

بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 63 سے بڑھاکر 80 کی جائیں۔

سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کابل متفقہ طور پر منظور کرلیا، آئینی ترمیمی بل کی حمایت میں 71 ووٹ آئے۔

یہ بل سینیٹرسجادطوری ،عثمان خان کاکڑ، مولاناعبدالغفورحیدری، شاہزیب درانی، سرفرازبگٹی،شفیق ترین، میرکبیر، یعقوب خان ناصر،کہدہ بابر اوربلوچستان کے دیگر سینیٹرزکی جانب سے پیش کیاگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے