فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے196 افراد کی ضمانتوں پر رہائی کا حکم معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 196 افراد کی ضمانتوں پر رہائی کا حکم معطل کردیا۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کوآئندہ جمعہ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے ان 196 افراد کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب بھی طلب کرلیں۔

دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے کیس پر فیصلہ سنایا تھا جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اعترافی بیانات پر ملزمان کو سزاہوئی اور انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ سے بری ہونے والے ان 200 افراد کو دہشت گردی کے الزامات پر ملٹری کورٹس نے سزائیں سنائی تھیں جس پر ان افراد کی جانب سے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے