وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں انٹرنیٹ ایپس پر پابندی لگانے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتیں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) مورل پولیسنگ اور انٹرنیٹ ایپس پر پابندی عائد کرنے کے معاملے سے دور رہیں کیوں کہ یہ سوچ پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری اور اس کے فروغ کو تباہ کر دے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیا ہے جب کہ پاکستان میں ویڈیو ایپ بیگو اور آن لائن گیم پب جی پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ غلط مشوروں کی بنیاد پر ججز کی معاشی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے ہم ابھی تک مسائل سے باہر نہیں نکل سکے ہیں۔
Courts and PTA must stay away from moral policing and Ban Approach,such bans on internet based Apps ll destroy Pak tech industry and development of technology ll be permanently hampered,we are still not out of woods b/o judges illadvised interferece in economic matters
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2020
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو ٹوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔