حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا

اسلام آباد: حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وفاقی حکومت کا قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹی فکیشن پیش کیا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا اور حکومت نے اب نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس سے پہلا نوٹی فکیشن غیرمؤثر ہوگیا، اب نئے نوٹی فکیشن کے مطابق مشیرخزانہ کو کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹی فکیشن پرمجھے بھی اعتراض تھا اب عدالت سے استدعا کی کہ خرم دستگیر کی درخواست غیرمؤثر قرار دی جائے۔

اس موقع پر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہمارا اعتراض تھا کہ ہم سے مشاورت کے بغیرمالیاتی کمیشن تشکیل دیا گیا لیکن ہماری یہ کامیابی ہے کہ حکومت کو ہم نے آئین کے تحت کام کرنے پرمجبور کیا۔

بعد ازاں عدالت نے نیا نوٹی فکیشن پیش کیے جانے کے بعد خرم دستگیر کی درخواست کو نمٹا دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے