پنجاب حکومت بے بس، آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور: پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا جس کے بعد فائن آٹے کی 86 کلو کی بوری 100 روپے مہنگی کردی گئی۔

پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے، نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملیں 86 کلو فائن آٹےکی بوری 5700 کی بجائے 5800 روپے میں فروخت کررہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ قیمت کم نہ ہوئی تو نان کی قیمت 15 روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔

ادھر آٹا چکی ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمت کو جواز بنا کر اس ہفتے پہلے 3 روپے قیمت بڑھائی تھی اور اب مزید 2 روپے قیمت بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایک کلو آٹا 70 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔

اس ضمن میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 2300 روپے من مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آٹے کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے