مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا۔

سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔

ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ضیا الرحمن کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔

سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

[pullquote]فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی پر تحریک انصاف کے رہنما چراغ پا[/pullquote]

سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا ہے جس پر تحریک انصاف کے رہنما چراغ پا ہیں۔

وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کا مولانا فضل الرحمان کے بھائی بغیر ٹیسٹ اور میرٹ بھرتی ہوئے، پتہ نہیں کس قانون کے تحت فضل الرحمان کے بھائی کو سول سروسز میں لایا گیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے لیکن کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ لے کرنواز حکومت کا حصہ بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی کو بغیر ڈیزل کے چلا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی پر پی ٹی آئی کراچی کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو بھی اب خرچوں کیلئے ڈیزل کی ضرورت پڑھ گئی ہے،مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنے کا اقدام آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب کرنا ہے، سندھ حکومت اپنے ڈی سیز کی کارکردگی سے مکمل مایوس ہوگئی ہے۔

[pullquote]مولانا فضل الرحمان کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں، ناصرحسین شاہ[/pullquote]

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی پر تحریک انصاف کے ردعمل پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ضیا الرحمان خیبرپخنوتخوا میں بھی انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں،ضیا الرحمان کی تعیناتی ایک مکمل انتظامی معاملہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے