پنجاب کے تاجروں نے حکومت کا عید کے موقع پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کردیا

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران اور دیگر تاجر تنظیموں نے عید سے قبل پنجاب حکومت کا 9 روزہ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا۔

لاہور میں تاجر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تاجر رہنما طارق جاوید کا کہنا تھا کہ بروز منگل تمام ریٹیل مارکیٹیں ایس اوپیز کے تحت کھلی رہیں گی اور حکومت نے روکا تومسئلہ بنے گا۔

آل پاکستان انجمن تجران کے رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں طویل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن سخت زیادتی ہے، تاجر بلا خوف وخطر کاروبار جاری رکھیں اور ان کے نمائندے مارکیٹوں میں موجود رہیں گے۔

نعیم میرکا کہنا تھا کہ ریاست کا کام روزگار دینا ہے، چھیننا نہیں، ریاستی جبر کا مقابلہ کریں گے، چھوٹے تاجروں کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔

تاجر رہنما خالد پرویز نے کہا ہمارے کاروبار کا دارومدار انہی دو تین دنوں پر ہے، حکومت تاجروں کی جڑیں ہلا دینے والا کام نہ کرے ورنہ ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انسدادکورونا کابینہ کمیٹی کا ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوا تھا جس میں عیدالاضحیٰ کے لیے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کاجائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا تھا کہ آج بروز پیر سے سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات سے ہو گا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹیں رات 12 بجے سے 5 اگست تک بند رہیں گی جب کہ عید الفطر والی ایس او پیز کا نفاذ عیدالاضحیٰ پر بھی ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے