شہباز شریف اور فضل الرحمان کا حکومت کے خاتمے پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اس سے بدترین حکومت نہیں دیکھی، اس سے جان چھڑوائی جائے گی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیاکہ حکومت ہر حوالے سےناکام ہو چکی اس سے جان چھڑوانے کا وقت آگیا ہے۔

شہباز شریف نےکہاکہ 2 سالوں میں مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کی بدترین مثال ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کورونا کے باعث ملکی سیاست میں جمود سا آگیا ہے اس کو توڑنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتیں یکساں طور پر بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں آئیں گی۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ نیب کے حربوں کو انتقامی سیاست تصور کرتےہیں جو کہ ناکام ہو چکی ہے۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کافوری اجلاس طلب کیا گیاہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں مکمل مربوط پروگرام پیش کریں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے