دو لڑکیوں کی شادی کا معاملہ: مفرور ملزم علی آکاش کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

عدالت نے ٹیکسلا میں دو لڑکیوں کے آپس میں شادی سے متعلق کیس کے مفرور ملزم علی آکاش کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔

راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 26 فروری کوعاصمہ بی بی سے علی آکاش بننے والے دولہا نے دلہن نیہا سے ساتھ بیاہ رچایا لیکن شادی اس وقت مشکوک ہو گئی جب لڑکی نیہا کے والد امجد حسین نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور بتایا کہ یہ جوڑا دلہا دلہن کا نہیں بلکہ یہ دو لڑکیوں کے درمیان ایک ناجائز تعلق ہے۔

علی آکاش اور نیہا عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے علی آکاش کو جنس کے تشخیصی ٹیسٹ کے لیے اسپتال جانے کا حکم دیا، علی آکاش نے اسپتال جانے کی بجائے نیہا کو طلاق دی اور فرار ہو گیا۔

پہلے عدالت نے علی آکاش کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تاہم طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود مفرور ملزم علی آکاش کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم علی آکاش کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جب کہ کیس میں گرفتار لڑکی نیہا کو دارالامان راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے