کراچی: پولیس اہلکاروں کی جھگڑنے والے شہریوں پر ڈاکو سمجھ کر فائرنگ، ایک ہلاک

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر پولیس اہلکاروں نے عام شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکنو سٹی کے قریب پیش آیا جہاں دوپارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہورہا تھا کہ اس موقع پر پولیس کی مددگار موبائل وہاں سے گزر رہی تھی، اہلکار جھگڑے کو لوٹ مار کی واردات سمجھے اور فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار میٹھادر تھانےمیں تعینات ہیں اور واقعے کے بعد تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے