اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے کیس کی سماعت 20 اگست کو ہوگی اور جسٹس عامر فاروق دونوں مرکزی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
فیصل واوڈا نے عام انتخابات میں این اے 249 سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔
رواں سال جنوری میں جنگ اور دی نیوز کے صحافی فخر درانی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے کا عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت کو چھپایا تھا۔
11؍ جون 2018ء کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے۔ کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی ان کی امریکی شہریت برقرار تھی۔