وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری ہو گئے۔

مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 2 مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے جامشورو سے ضمنی الیکشن لڑا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے 2013 اور 2018 کا الیکشن غلط لڑا لہذا وزیر اعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان، چیف سیکرٹری سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 27 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے