لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیے ہمیں ووٹ دیتے ہیں: سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی سے خوش ہیں اس لیے ووٹ دیتے ہیں۔

کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جتنے وسائل ہیں اس کے مطابق کام کررہے ہیں اور لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیے ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور اختیارات کے مطابق میئر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں اگر میئر کراچی مطمئن نہیں ہیں تو قانون تبدیل کرنا پڑے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کی صورتحال کورونا کیے حوالے سے بہتر ہے اور حالات مزید بہتر ہوجاتے ہیں تو15 ستمبر کو اسکول کھول دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے