عدالت نے والد کے آئینی اور قانونی حقوق پامال کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی : آصفہ

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد پر ان کے وکیل کی عدم موجودگی میں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔

اس حوالے سے آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میرے والد کے خلاف آج ان کے قانونی وکیل کے بغیر عدالت میں الزامات عائد کیے گئے۔

آصفہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی 6 ماہ جیل میں گزارے ہیں اور 2 سال سے ای سی ایل میں نام ہے، جج نے ان کے آئینی اور قانونی حقوق کو پامال کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی جو نا انصافی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے