قومی اسمبلی اجلاس میں جے یو آئی کا منفرد احتجاج، ارکان اسپیکر گیلری میں بیٹھ گئے

قومی اسمبلی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے منفرد احتجاج کیا اور اس کے ارکان ایوان میں بیٹھنے کی بجائے اسپیکر گیلری میں بیٹھ گئے۔

اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کو بات کرنے کا موقع نہیں ملا جس پر وہ احتجاجاً اسپیکر گیلری میں بیٹھ گئے ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ یہ ایوان کی توہین ہے، اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس پر پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ میں جے یوآئی کے ارکان کو مناکر ایوان میں لاتا ہوں، اس دوران اسپیکر نے عامر ڈوگر کی درخواست پر اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لیے مؤخر کردی۔

بعد ازاں عامر ڈوگر ایم ایم اے اراکین کو منانے کے لیے اسپیکر لابی میں پہنچ گئے جس پرارکان نے احتجاج ختم کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی یقین دھانی مانگی اور کہا کہ یقین دلایا جائے کہ آئندہ ایم ایم اے اراکین سے امتیازی سلوک نہیں ہو گا۔

ایم ایم اے اراکین مزید بات چیت کے لیے اسپیکر چیمبر میں گئے جہاں انہوں نے اسپیکر سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے