ریلوے کی پہلی خاتون اسٹیشن مینیجر کو تعیناتی کے چند گھنٹوں بعد ہی ہٹادیا گیا

پاکستان ریلویز میں پہلی مرتبہ مقرر کی جانے والی خاتون اسٹیشن مینیجر کو تعیناتی کے چند گھنٹوں بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

6 اگست کو ریلوے حکام نےاسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور سیدہ مرضیاة الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کےاسٹیشن مینیجر کا اضافی چارج دیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون اسٹیشن مینیجر مقرر کی گئی تھیں۔

اسٹیشن ماسٹرز کی یونین نے ان کی تعیناتی کی سخت مخالفت کی تھی۔

اسٹیشن ماسٹرز ایسوسی ایشن (سیمپرز یونین) نے سی ایس ایس افسر کی تعیناتی پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا تھا کہ یہ عہدہ عارضی یا مستقبل بنیادوں پر اسٹیشن ماسٹرز کے کیڈرز سے ہی کسی کو پر کرنا ہے۔

یہی وجہ تھی کہ پاکستان ریلویز کی انتظامیہ نے فوری طور پر زہرہ کی تعیناتی واپس لے لی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے