سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی

ندھ حکومت نے ضابطہ کار کے تحت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ میں ضابطہ کار پرلازمی عمل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ کار پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایک کوچ میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی اور 50 فیصد حصہ خالی رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی انٹرا سٹی (اندرونِ شہر) اور انٹر سٹی (شہروں کے درمیان) ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم اس حوالے سے بھی ضابطہ کار پر عمل نہ کرنے کی شکایات عام ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے