نیب آفس کے باہر ہنگامہ، مریم اور ان کے شوہر سمیت 188 لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی پر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیب لاہور کے دفتر کے باہر پیش آنے والے واقعے پر نیب حکام نے لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی درخواست دی تھی جس پر تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقدمے میں مریم نواز، ان کے شوہر محمد صفدر سمیت رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، زبیر محمود، جاوید لطیف، دانیال عزیز اور پرویز ملک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 300 نامعلوم افراد سمیت 188 لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ روز کے واقعے میں پتھراؤ کے دوران 13 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کو اراضی کیس کے سلسلے میں طلب کیا تھا اور ان کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی نیب دفتر کے باہر پہنچی جہاں پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا جب کہ اس دوران پتھراؤ سے مریم نواز کی گاڑی شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔

پولیس کے مطابق ن لیگی کارکن گاڑی میں پتھر لے کر آئے ،ن لیگ کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیب لاہور کے باہر پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ اور بد نظمی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازپراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں جب کہ نیب نے واقعے پر لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمے کے لیے تھانے میں درخواست دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے